انسداد دہشتگردی عدالت میں نواز شریف اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمہ میں مدعی شاہ محمود قریشی کی 26 فروری کو طلبی

وفاقی پولیس نے عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ خارج کرنے کیلئے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

ہفتہ 3 فروری 2018 22:06

انسداد دہشتگردی عدالت میں نواز شریف اور دیگر کے خلاف قتل کے مقدمہ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف دھرنے کے دوران قتل کے مقدمہ میں مدعی شاہ محمود قریشی کو 26 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ اخراج کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرا دی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار، اور دیگر کیخلاف دھرنے کے دوران 4افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس نے مقدمہ خارج کرنے کیلئے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادی ہے ۔نوازشریف، چوہدری نثار، خواجہ سعد رفیق،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں پی ٹی آئی راہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں قتل،اقدام قتل، اور دہشتگردی جیسی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے دوران مزکورہ افراد نے تشدد کرایا،جس سے 4افراد جاں بحق اور400افراد زخمی ہوئے۔