سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر خود کش حملہ، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔ حملہ پاک فوج کے جوانوں کے والی بال میچ کے دوران ہوا، شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا افسر بھی شامل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 فروری 2018 21:43

سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر خود کش حملہ، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔ حملہ ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2018ء) سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر خود کش حملے میں شہدا کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سوات میں پاک فوج کے اسپورٹس یونٹ پر ہونے والے خود کش حملے کے باعث ہونے والی شہادتوں میں افسوسناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

خود کش حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 11 تک ہوگئی ہے۔ حملہ پاک فوج کے یونٹ میں جاری والی بال میچ کے دوران ہوا۔ شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا افسر بھی شامل ہے۔ جبکہ 13 سیکورٹی اہلکاروں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :