Live Updates

کبھی بھی ذاتی یا پرائیویٹ مقاصد کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا،عمران خان

ہفتہ 3 فروری 2018 23:40

کبھی بھی ذاتی یا پرائیویٹ مقاصد کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال ..
اسلام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وضاحت کر چکی ہے کہ میں نے کبھی بھی ذاتی یا پرائیویٹ مقاصد کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نیب کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور امید کرتے ہیں کہ نیب زرداریوں اور شریفوں کی جانب سے سرکاری جہازوں اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کی بھی تحقیقات کرے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایک صحافی کی جانب سے نیب میں پیشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں بہت خطرناک اور برا آدمی ہوں۔خیال رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حکم پر نیب خیبر پختونخوا عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ذاتی استعمال میں لانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات شاہ فرمان بھی اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ عمران خان نے کبھی بھی ذاتی استعمال کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :