اگر موت ہی ہمارامقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے، ترک صدر

دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے کسی بھی نتیجے تک پہنچا نہیں جا سکتا،شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن ختم ہونے کو ہے،طیب اردگان

اتوار 4 فروری 2018 15:20

اگر موت ہی ہمارامقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے، ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اگر موت ہی ہمارامقدر ہے تو ہم ایک ہی بار مرنے کو ترجیح دیں گے،دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے کسی بھی نتیجے تک پہنچا نہیں جا سکتا،شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن ختم ہونے کو ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر موت ہی ہمارا مقدر ہے تو ہم ایک بار ہی مریں گے لیکن وہ لوگ ہر روز مریں گے۔

صدر نے کہاکہ بعض یورپی پارلیمان جو کہ راہ راست سے منحرف ہو چکے ہیں وہ PKK کو دہشت گرد تسلیم کرنے کے باوجود اب اس کے ٹاٹ کے ٹکڑوں کی ہمراہی میں پارلیمنٹ کے اندر آنسو بہا رہے تھے۔ یہ لوگ کافی عرصے تک روتے رہیں گے۔ دہشت گردوں کی علامتوں کو گلے میں باندھتے ہوئے آپ کسی بھی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔ ان کا یہ عمل ہمارے فیصلوں کو کبھی بھی نہیں بدل سکتا۔ ترک صدر نے کہا کہ شام کے شمال مغربی شہر عفرین میں کرد ملیشیا کے خلاف فوجی آپریشن ختم ہونے کو ہے۔

متعلقہ عنوان :