موبائل پر کی جانیوالی باتیں فروخت کرنے کا انکشاف

اتوار 4 فروری 2018 15:20

موبائل پر کی جانیوالی باتیں فروخت کرنے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) بھارت میں موبائل فون پر کی جانے والی باتیں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے قریب شہر تھانے کی پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے ہندوستان کی 4مشہور انشور نس کمپنیوں پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کی نجی معلومات اور ریکارڈ شدہ باتیں فروخت کرنے کے معاملے میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا دعوی ہے کہ نجی جاسوسوں کے ذریعے کال ریکارڈ کا ڈیٹا انشورنس کمپنیاں براہ راست موبائل کمپنیوں سے خریدا کرتی تھیں۔پولیس نے ڈیٹا چوری کے الزام میں 7جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔ ان میں ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ جاسوس رجنی پنڈت بھی شامل ہیں۔واضح ہو کہ آپ کی کال کا تمام ریکارڈ موبائل کمپنیوں کے پاس محفوظ ہوتا ہے۔اس میں وقت،جگہ اور بات کرنیوالے سے متعلق نجی معلومات کا(سی ڈی آر) یعنی کال ڈیٹا ریکارڈ کی شکل میں ہوتا ہے جسے خریدنا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :