مجاور موچی گیٹ پر پوائنٹ سکورنگ کیلئے تماشا لگارہے ہیں‘عبدالوہاب ایڈووکیٹ

لیگی قائدین مظفرآبادمیں یکجہتی کررہے ہیں‘ شاندار استقبال ہوگا‘ لچھراٹ سے بڑی تعدادشرکت کریگی

اتوار 4 فروری 2018 19:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے کارکن سردار عبدالوہاب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں زمین آسمان کافرق ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے قائدین بیس کیمپ مظفرآبادمیں آکر کشمیری عوام سے یکجہتی کررہے ہیں۔ جبکہ پی پی کے مجاور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے لاہور موچی گیٹ پر تماشا لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست کے عوام محبوب قائد ‘ محسن کشمیر‘ سربراہ مسلم لیگ ن اور دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ‘ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ‘ مریم نواز اور دیگر قائدین کا فقید المثال استقبال کررہے محبت کا جواب محبت سے دینگے۔ حلقہ 2لچھراٹ سے چوہدری شہزاد ‘ سردار وقار حسین کی قیادت میں سب سے بڑا قافلہ یونیورسٹی کالج گرائونڈ کے جلسہ میں شرکت کریگا۔

گزشتہ روز استقبال کی بھرپور تیاریوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مظفرآبا د کی دھرتی پر میاں محمد نواز شریف ‘ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ‘ مریم نواز اور دیگر قائدین کاشاندار استقبال کرکے ثابت کرینگے کہ کشمیری نواز شریف سے والہانہ عقیدت رکھتے ہیں۔ کارکنان محبوب قائدین کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔