پی پی قیادت لاہور میں کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کریگی‘ اسد حبیب

آزادکشمیر سے بڑی تعداد میں کارکنا ن شرکت کررہے ہیں‘ پی پی کشمیریوں کی خیرخواہ ہے

اتوار 4 فروری 2018 19:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد اسد حبیب اعوان نے کہا ہے کہ آج لاہور میں موچی گیٹ پر پی پی کی قیادت اور جیالے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے۔ آج کا جلسہ تخت لاہور کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ مظفرآبادسمیت آزادکشمیر سے بڑی تعداد میں کارکنا ن شرکت کررہے ہیں ۔

پی پی ہی واحد جماعت ہے جو کشمیریوں کی خیر خواہ ہے کیونکہ پی پی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائینگی اور کشمیر آزاد ہو گا۔گزشتہ روز لاہور روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد حبیب اعوان کا کہناتھا کہ قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پرا یک ہزار سال تک جدوجہد کا اعلان کیاتھا ۔ ہم قائد کے فرمان پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر لطیف اکبر کی قیادت میں آزاد کشمیر سے ہزاروں کارکنا ن جلسہ میں شرکت کررہے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو واحد لیڈر ہیں جو کشمیر پر جرات مندانہ بات کرتے ہیں۔ الیکشن 2018میں پی پی حکومت بنائے گی اور نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔ آزاد کشمیر میں بھی چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیںگے۔

متعلقہ عنوان :