سہنسہ‘ سیاسی بنیادوں پر کیے گئے تبادلے کے باوجود معلمہ 11ماہ سے تنخواہ سے محروم

اتوار 4 فروری 2018 19:28

سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء)سیاسی بنیادوں پر کیے گئے تبادلے کے باوجود معلمہ 11ماہ سے تنخواہ سے محروم ہے تفصیلات کے مطابق گرلز پرائمری سکول جلوہ گجراں کی معلمہ کا تبادلہ ممبر اسمبلی حلقہ سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان کے اپنے گاؤں سے محض اس لیے کیا گیا کہ معلمہ کے گھرانے نے گزشتہ انتخابات میں راجہ نصیراحمد خان کو ووٹ نہیں دیامعلمہ زبیدہ اختر نے امن کمیٹی کو بذریعہ خط اپنی تنخواہ کی بندش کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ راجہ نصیر احمد خان کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں مگر میرے گھرانے نے گزشتہ انتخابات میں انہیں ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے انتقامی بنیادوں پر میرا تبادلہ گھر سے پچاس کلو میٹر دور کر دیا اس کے باوجود میں نے محکمانہ احکامات پر عمل کیا اور حاضر ڈیوٹی ہوئی فرائض منصبی انجام دینے کے باوجود اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سہنسہ نسواں میری تنخواہ دینے سے انکاری ہے جب بھی مطالبہ کیا تو یہی کہا کہ راجہ نصیر احمد خان سے فون کروا دو۔

(جاری ہے)

معلمہ مذکوریہ نے امن کمیٹی کے علم پر بات لائی صدر امن کمیٹی نے اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے احکام بالا محکمہ تعلیم سے اس کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔