گوجرانوالہ ،ْایف آئی اے کی ٹیم نے سانحہ لیبیا میں ملوث چار ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا

اتوار 4 فروری 2018 22:31

گوجرانوالہ ،ْایف آئی اے کی ٹیم نے سانحہ لیبیا میں ملوث چار ایجنٹوں ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء)ایف آئی اے کی ٹیم نے سانحہ لیبیا میں ملوث چار ایجنٹوں کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گجرات ، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ چھاپے مارتے ہوئے سانحہ لیبیا میں ملوث چار ایجنٹوں نثار احمد ، صفدر ، کامران اور اسلم کو گرفتار کر لیا ہے ، جن کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔