نوازشریف فوج کی تعداد ڈیڑھ لاکھ اوربجٹ بھی کم کرنا چاہتے ہیں،انکشاف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 22:38

نوازشریف فوج کی تعداد ڈیڑھ لاکھ اوربجٹ بھی کم کرنا چاہتے ہیں،انکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادنے الزام عائد کیا ہے کہ فوج کی تعداد7 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ اوربجٹ بھی کم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں،نوازشریف نے اس بات کا اظہاربھارتی میڈیا کواپنے انٹرویوزمیں بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی شروع سے خواہش رہی ہے کہ فوج کی تعداد اور بجٹ کم کیا جائے۔

فوج کی تعداد سات لاکھ سے کم کرکے ڈیڑھ لاکھ کی جائے۔ نوازشریف بھارتی میڈیا کوانٹرویوزبھی دیتے رہے ہیں۔الیکشن 2013ء سے پہلے ان کے انٹرویوزہیں کہ میں افواج پاکستان کا بجٹ بھی کم کرو ں گا اور قومی اسمبلی سے منظورکرواؤں گا۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں اثاثے ظاہرکرنے کافارم اسحاق ڈار اور سابق وزیرقانون زاہد حامد نے بڑی شاطرچال چل نکال دیا تھا۔

(جاری ہے)

فارم میں بینکوں کے اکاؤنٹس، ملکی غیرملکی اثاثے،غیرملکی شہریت سب حذف کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ فارم نکالا گیا تواس وقت باقی تمام حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خاموشی اختیارکیے رکھی۔ بعد میں جب اپوزیشن ارکان پردباؤ پڑا توانہوں نے کہاکہ ہمیں ڈرافٹ دکھایا ہی نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ اب اسحاق ڈاربھی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کررہے ہیں۔اسحاق ڈار بڑے آرام سے یہ فارم بھرے گا اور الیکشن لڑے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بھی سینیٹ الیکشن والا فارم ہی بھریں گے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :