ون بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ نہ صرف چینی عوام بلکہ خطے کے لوگوں کیلیے بھی سودمندہے، مریم اورنگزیب

سی پیک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں،سی پیک سے خطے کے لوگوں میں روابط گہرے ہونے سے امن واستحکام بڑھے گا، چینی اسٹیٹ کونسل کے وزیرسے ملاقات میں گفتگو

اتوار 4 فروری 2018 23:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ون بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ نہ صرف چینی عوام بلکہ خطے کے لوگوں کیلیے بھی سودمندہے،سی پیک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں،سی پیک سے خطے کے لوگوں میں روابط گہرے ہونے سے امن واستحکام بڑھے گا۔

اتوار کے روز بیجنگ میں چینی اسٹیٹ کونسل کے وزیرسے ملاقات کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سے اب تک بجلی کی پیداوارمیں11ہزارمیگاواٹ کااضافہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے چین کی مددسے ملک میں بجلی کے بحران پرقابوپایا ،ون بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ نہ صرف چینی عوام بلکہ خطے کے لوگوں کیلیے بھی سودمندہے،سی پیک سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہونگے،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں،سی پیک سے خطے کے لوگوں میں روابط گہرے ہونے سے امن واستحکام بڑھے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کی بنیاد ہمارے آبا ئو اجداد نے رکھی ، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اورمیڈیا روابط بڑھائیں جائیں گے،پاکستان اپنے ملک میں تمام چینی باشندوں کی حفاظت یقینی بنائیگا،پاکستان اورچین میں میڈیااور ثقافتی وفود کا تبادلہ کیاجائیگا،چین آنامیرے لیے دوسرے گھرآناہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت کرتی ہیں،پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مزمت کرتا رہے گا ، پاکستان نیدہشتگردی کیخلاف کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں،پاکستان میں دہشت گردحملی5 سال میں 82 فیصد کم ہوئے۔