ایف آئی اے کی گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی

غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو لیبیا بھیجنے والے ملزم سمیت پانچ انسانی اسمگلرزگرفتار

اتوار 4 فروری 2018 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے گجرات، منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو لیبیا بھیجنے والے ملزم سمیت پانچ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق مرکزی ملزم محبوب شاہ کو ساتھیوں سیمت گرفتار کیا گیا ہے،محبوب شاہ دربار بابا فقیر شاہ کا گدی نشین ہے جس نے واقعے میں جاں بحق افراد کو لیبیا بھجوایا تھا۔

(جاری ہے)

ایف ائی اے افسر نے بتایا کہ محبوب شاہ کا بھائی لیبیا اور بیٹا اٹلی میں مقیم ہے، ملزم ان دونوں کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے،ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق دیگر ملزمان میں نثار احمد، صفدر، کامران اور اسلم شامل ہیں، ملزمان غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو یورپ بھجواتے تھے، ایف آئی اے نے گجرات میں بھی کارروائی کے دوران ملزم مدثر کو ساتھی سمیت گرفتار کیا ، ملزم مدثر بھی انسانی اسمگلر ہے جس نے لوگوں کو غیر قانونی طور پر لیبیا بھجوایا ، لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کو بھی ملزم مدثر نے بیرون ملک بھجوایا۔