لاہور، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کا گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہائینسیو گرلز ہائی سکول کا دورہ

ایلمنٹری سکول ایجو کیٹرزکے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا

اتوار 4 فروری 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدنے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری ہائی سکول اور گورنمنٹ کمپری ہائینسیو گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا، ایلمنٹری سکول ایجو کیٹرزکے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سمیراحمد سید نے ای ایس ای 9 سکیل آرٹس کے ہونے والے انٹرویوز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے انٹرویوز کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ایجوکیشن بشیر گورئیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرویوز میں میرٹ کا خیال رکھا جائے گا۔ ایلمنٹری سکول ایجوکیشن کے لیی300خاتون امیدوار وں نے گورنمنٹ کمپری ہائینسو سکول ،جبکہ 2200 مرد امیدواروں نے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سیکنڈری سکول میں انٹرویوز دیئے۔ ایجوکیٹر زکی3 فروری سے ہونے والے انٹرویوز 8 فروری تک جاری ر ہیں گے۔ اس موقع پر سی ای او بشیر گورئیہ، ڈی او ایلمنٹری رفیق بلوچ، ڈی او سیکنڈری ملک احسان اورڈی ایم او عابد شوکت سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :