محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیر اہتمام ماہی پروری کا تربیتی کورس 12فروری سے شروع ہو گا

پیر 5 فروری 2018 16:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) محکمہ ماہی پروری پنجاب کے زیر اہتمام ماہی پروری کے شعبے سے منسلک افراد کی پیشہ وارانہ استعدا د کار میں اضافے کے لیے تین روزہ تربیتی کورس12فروری سے شروع ہو گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزٹریننگ راولپنڈی ثناء عروج نے اے پی پی کو بتایا کہ تین روزہ کورس میں کسی بھی تعلیمی قابلیت کے حامل مرد اور خواتین شرکت کر سکتے ہیں اورتربیت حاصل کرکے فش فارمنگ کا پیشہ اختیار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کورس کا دورانیہ روزانہ صبح نو بجے سے دن دو بجے تک ہوگا جس کے دوران شرکاء کورس کو فش فارمنگ کے طریقوں سے روشنا س کرایا جائے گا اور انہیں محکمہ ماہی پروری حکومت پنجاب کی طرف سے فش فارمنگ کیلئے مہیا کی گئی سہولیات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ثناء عروج نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات اور ترغیبات کے باعث لوگ تیزی سے فش فارمنگ کے نفع بخش کاروبار سے منسلک ہو رہے ہیں اور جن لوگوںکے پاس اپنی زمین موجود ہے وہ اس انتہائی کم سرمایہ کاری سے فش فارمنگ کا پیشہ اختیار کرکے مناسب منافع حاصل کر سکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ تین روزہ خصوصی تربیتی کورس 12 سے 14فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :