زرعی ہیلپ لائن کل سے معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی

پیر 5 فروری 2018 16:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل کے سلسلہ میں (پیر) 5فروری پیر کو بند رہی تاھم منگل 6فروری سے زرعی ہیلپ لائن دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق زرعی ہیلپ لائن 5فروری کشمیر ڈے تعطیل کے سلسلہ میں بند رہی ۔ تعطیل کے بعد 6فروری سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں ۔