سعودی عرب جاتے ہوئے 10 ایسی اہم باتیں جو ہر ایک کو جان لینی چاہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 5 فروری 2018 16:28

سعودی عرب جاتے ہوئے 10 ایسی اہم باتیں جو ہر ایک کو جان لینی چاہیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5فروری 2018ء) سعودی عرب میں طرز زندگی کو لے کر بہت سارے دقیانوسی تصورات ہیں جو کہ لوگوں میں گردش کرتے ہیں ۔ لیکن سعودی عرب میں طرز زندگی اس سے بلکل مختلف ہے جیسا کہ باقی سوچتے ہیں ۔ اس لیے سعودی عرب جاتے ہوئے مندرجہ ذیل باتیں ضرور جان لیں ، وہاں جا کر رہنے میں کافی مدد مل جائے گی ۔ 
سعودی عرب میں آپ کے پاس اگر سعودی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، آپ کسی بھی خلیجی ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔

 2۔ گھر خریدینے یا رینٹ پر لینے کے لیے پیسے کبھی بھی بینک سے ذریعے جمع نہ کروائیں ۔ سعودی عرب میں بینک سے پیسے جمع کرانے پر چارجز باقی ممالک کی نسبت کافی زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

3 ۔سعودی انشورنس باقی ممالک میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے آپکو انشورنس کمپنی سے اس سہولت کے لیے 30 دن کے اندر اندر رابطہ کرنا ہوگا۔ 
سعودی عرب میں ائیر کنڈیشنر میں رہنے کی عادت ڈال لیں اور یہ عادت ایسی پڑے گی کہ اپنے وطن واپس آنے پر بھی سالوں سال نہیں جائے گی۔

 
سعودی عرب میں جا کر برانڈڈ چیزوں کی طرف بھاگنے کی بجائے Expatriates.com یا Olx.sa کا استعمال کریں ، چیزیں اچھی اور سستی حالت میں دستیاب ہوں گی۔ 
6۔ عربی زبان سیکھنے کے لیے جگہ جگہ اسکولز آسانی سے دستیاب ہوں گے۔
سعودی عرب کی سٹرکیں اس قدر محفوظ ہیں کہ رات گئے بھی آپ اکیلے گلیوں میں آسانی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔
8۔ اگر آپ خاتون ہیں تو ایک عبایا اور سکارف ضرور خرید لیں ، گھر سے باہر نکلتے وقت آپکو اسکی ضرورت پڑے گی۔
9۔ آپکو اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ تین ماہ ایڈوانس کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔
 10۔سعودی عرب میں اگر آپکے پاس گاڑی ہو گی تو یاد رکھیں ہر جگہ سگنلز آپکا نتظار کر رہے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :