مقبوضہ کشمیر ،ْبھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون اور متعدد نوجوان زخمی

پیر 5 فروری 2018 19:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام کے گائوں ہاوورہ مش پورہ میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت متعدد کشمیری نوجوان زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے میں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف مظاہرے کئے جن پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ زخمی ہونیوالی خاتون اور ایک نوجوان عارف احمدلون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نوجوان کے منہ میں گولی لگی ہے ۔ فوجیوںنے متعدد گھروں میں لوٹ مار کی اور لوگوں کو ہراساں کیا۔