مردان کی عاصمہ کے لواحقین نے بچی کے قتل پر سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا

عاصمہ کے لواحقین نے خیبر پختونخواہ حکومت اور پولیس کے حق میں ریلی نکالی اور اپیل کی کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 5 فروری 2018 23:17

مردان کی عاصمہ کے لواحقین نے بچی کے قتل پر سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ ..
مردان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05فروری2018ء ):امردان کی عاصمہ کے لواحقین نے بچی کے قتل پر سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔مقتولہ عاصمہ کے لواحقین نے خیبر پختونخواہ حکومت اور پولیس کے حق میں ریلی نکالی اور اپیل کی کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق مردان کی عاصمہ کا قاتل تا حال قانون کی گرفت سے آزاد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ حکومت اور عمران خان کے مخالفین نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اس پر خوب سیاست کی اور خیبر پختونخواہ کے پولیس کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عاصمہ کے لواحقین نے بچی کے قتل پر سیاست کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔مقتولہ عاصمہ کے لواحقین نے خیبر پختونخواہ حکومت اور پولیس کے حق میں ریلی نکالی اور اپیل کی کہ اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔معصوم بچی عاصمہ کے چچا نے اے این پی کے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار سے بچی کی موت پر سیاست نہ کرنے کی اپیل کی جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت اور پولیس پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔مردان گوجر گھڑی کی عوام نے اے این پی کے ضلع ناظم کے خلاف اور صوبائی حکومت و پولیس کے حق میں ریلی بھی نکالی جس میں صوبائی حکومت اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔