گزشتہ صدی کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن۔ ووٹوں کی تعداد اور جیت کا فرق ناقابل یقین

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 فروری 2018 23:58

گزشتہ صدی کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن۔ ووٹوں کی تعداد اور جیت ..
لائبیریا میں 1927 کے عام انتخابات میںرجسٹرڈ  ووٹروں کی کل تعداد 15 ہزار تھی جبکہ الیکشن میں فاتح امیدوار کو تقریباً   ڈھائی لاکھ کے قریب ووٹ ملے۔
1927 میں لائبیریا میں ہونے والے عام انتخابات میں صدارتی الیکشن جیتنے والی جماعت ٹرو وہگ پارٹی تھی  اس جماعت کے نامزد امیدوار چارلس ڈی-بی کنگ تھے۔ پیپلز پارٹی کے تھامس جے-فالکنر کو شکست دے کر چارلس کنگ  تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)


ملک کے نیشنل الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کا کہنا تھا  کہ "یہ الیکشن اب تک کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ ثابت ہوئے ۔" گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں بھی انہی الیکشنز کو سب سے زیادہ دھاندلی والے الیکشنز قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 15,000 کے قریب تھی جبکہ چارلس کنگ کو دو لاکھ تینتالیس ہزار ووٹ ملے تھے اور فالکنر کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد نو ہزار کے برابر تھی۔