یہ اتفاق ہے یا کچھ اور لیکن ہر سال 2 فروری کو ایک خاندان کو ایک فرد فوت ہو جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 فروری 2018 23:58

یہ اتفاق ہے یا کچھ اور لیکن ہر سال  2 فروری کو ایک خاندان کو ایک فرد فوت ..
گزشتہ چار سال سے ایک خاندان میں 2 فروری کے دن ایک نہ ایک شخص  وفات پا جاتا ہے۔پٹنہ، بھارت سے تعلق رکھنے والے  ایک خاندان کو خوف لاحق ہے کہ 2 فروری کے روز ان میں سے کوئی ایک فوت ہوجائے گا۔ گزشتہ چار سالوں سے اس دن مذکورہ خاندان کا ایک شخص ضرور موت سے دوچار ہوتا ہے۔ پٹنہ سے کچھ 90 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع سمستی پور کے گاؤں لکھنی پور مہیش پتی کا رہائشی پوکھن رام خوف کے عالم میں جی رہا ہے۔

2 فروری 2015 کو رام کا ایک رشتہ دار ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا۔ خاندان کو بہت دکھ ہوا لیکن اسے انہوں نے خدا کی مرضی جان کر قبول کرلیا اور اپنی زندگی میں مگن ہوگئے۔ ٹھیک ایک سال بعد 2 فروری 2016 کو اس کا 30 سالہ بڑا بھائی بیچن رام ، جو تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، فوت ہو گیا۔

(جاری ہے)

2017 میں ایک بار پھر مصیبت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کا سب سے بڑا بھائی ،35 سالہ فیکن رام چل بسا۔

اس کے علاوہ اسی سال اس کا 60 سالہ باپ شکندرا رام فوت ہو گیا۔ پوکھن نے اپنی غمزدہ آواز میں بتایا کہ،  "ہم نہیں جانتے اگلے سال کس کی باری آئے گی۔"
گاؤں کے لوگ اس اندوہناک سلسلے پر حیران ہیں۔ گاؤں کی کونسل کے سردار بینظیر بانو کا کہنا تھا، "یہ سب عجیب ہے لیکن ایک حقیقت ہے۔" لیکن اسی کونسل کے ایک دوسرے رکن جوگندرا سنگھ کا ماننا تھا کہ یہ سب صرف ایک اتفاق ہے۔