مردان کی 3 سالہ ننھی اسما کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 فروری 2018 13:58

مردان کی 3 سالہ ننھی اسما کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ ذرائع
مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 فروری 2018ء): مردان میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 3 سالہ اسما کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسما زیادتی اور قتل کیس میں اسما کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ ڈی این اے جس شخص سے میچ ہوا اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کے پی کے حکومت نے ننھی اسما کے کیس میں 145 ڈی این اے پنجاب فرانزک لیب کو فراہم کیے تھے جن میں سے ایک ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت نے کے پی کے حکومت سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ ننھی اسما کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔