کپاس کی پیداوارکے لحاظ سے ضلع سانگھڑ کی سبقت

منگل 6 فروری 2018 17:17

ملتان۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء)کپاس کی فصل کی آمدکے بعد صوبہ سندھ کا ضلع سانگھڑپیداواری لحاظ سے بدستور پہلے نمبرپر ہی موجود ہے، یکم فروری 2018ء تک سندھ کے ضلع سانگھڑ کی جننگ فیکٹریوں میں 13لاکھ82ہزار895 گانٹھ کپاس پہنچی ، پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی جننگ فیکٹریوںمیں 10لاکھ67ہزار501گانٹھ کے ساتھ دوسرے جبکہ ضلع بہاولپور کی جننگ فیکٹریوں میں10لاکھ3ہزار78گانٹھ کپاس پہنچی ۔