عوامی عدالت نے میری نااہلی کومسترد کردیا ہے، محمد نواز شریف

عوامی مینڈیٹ چھیننےکاسلسلہ اب رکناچاہیے،وقت ثابت کرےگاکہ میرےخلاف انتقامی کاروائی کی گئی۔ پنجاب ہاؤس میں وکلاء اور کارکنان سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 6 فروری 2018 16:40

عوامی عدالت نے میری نااہلی کومسترد کردیا ہے، محمد نواز شریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ چھیننے کاسلسلہ اب رکناچاہیے،عوامی عدالت نے میری نااہلی کومسترد کردیاہے،وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وکلاء اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی عدالت نے میری نااہلی کومسترد کردیاہے۔

عوامی مینڈیٹ چھیننے کاسلسلہ اب رکناچاہیے۔تمام مقدمات کامقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وقت ثابت کرے گا کہ میرے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی ہے۔یہ میرے خلاف نہیں بلکہ ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی آئندہ بھی خدمت کاسفرجاری رکھیں گے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔جس میں سینیٹ انتخابات ،عوامی رابطہ مہم اورسیاسی صورتحال پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔دریں اثناں نوازشریف سے حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ملاقات کی اور اپنی بھرپورحمایت کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :