تلہ گنگ،پورے پاکستان میں لیبک یا رسول اللہ اپنے امیدوار الیکشن میں کھڑے کر ے گی،علامہ خادم حسین رضوی

منگل 6 فروری 2018 20:43

تلہ گنگ،پورے پاکستان میں لیبک یا رسول اللہ اپنے امیدوار الیکشن میں ..
تلہ گنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) پورے پاکستان میں لیبک یا رسول اللہ اپنے امیدوار الیکشن میں کھڑے کرے گی ان خیالات کا اظہار سربراہ لبیک یا رسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی نے تلہ گنگ میں ضلعی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا-اس موقع پر ضلعی امیر لبیک یا رسول اللہ مولانا میجر یعقوب سیفی ،سید حیدر شا ہ گیلانی اورمولاناصابرایوب بھی موجود تھی-سربراہ لبیک یا رسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی نے ایک سوال کے جواب میںکہا کہ ہمارے جماعت کو کوئی بند نہیں کر سکتا ہم نے گالیاں ان کو دی ہیں جو ختم نبوت ﷺ قانون میں ترامیم کرانے میں ملوث ہیں اور آئندہ بھی ایسے سازشیوں کو گالیاں دیتے رہیں گئی-آئندہ الیکشن میں ہم اکیلے الیکشن کے امیدوار کھڑے کریں گئیں لیکن اگر کسی سے اتحاد کرنا ہے تو وہ مقامی قیادت کی مشاورت سے ہو گا لیکن عورت کو ووٹ دینے والی جماعتوں کے ساتھ ہمارا اتحاد نا ممکن ہے اور اس میں تینوں بڑی جماعتیں شامل ہیں -متحدہ مجلس عمل میں شمولیت اس لیے نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ حکومت میں رہ کر بھی اسلامی شریعت نافذ نہیں کر اسکیں ہمارا ملک دین اسلام پر حاصل کیا گیا ہم پورے ملک میں اسلامی نظام رائج کرنا چاہتے ہیں اور خواتین کو ناچ گانے اور شو پیس بنانے والا نظام ختم کرکے دم لیں گئیں-آخر میں علامہ خادم حسین رضوی تحصیل بھر کے آئے ہوئے کارکنوں سے مشاروت کی اور آئندہ الیکشن میںبھرپور تیاریاں شروع کرنے کا کہا تقریب کے آختتام پر صحافیوں کو علامہ خادم حسین رضوی نے عقیدت کے طور پر ٹوپیاں پہنیں-