عرب ممالک کے مختلف صحافیوں کا دورہ اسرائیل ، فلسطینی ابلاغی،سیاسی اور عوامی حلقوں کی شدید تنقید

عرب ممالک کے ابلاغی نمائندوں کا دورہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنیوالے مجرموں کیساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے،فلسطینی ریڈیو اور ٹیلی ویژن فیڈریشن کا بیان

منگل 6 فروری 2018 20:45

عرب ممالک کے مختلف صحافیوں کا دورہ اسرائیل ، فلسطینی ابلاغی،سیاسی ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) عرب ممالک کے مختلف صحافیوں کی جانب سے ایک گروپ نے حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے جس پر فلسطین کے ابلاغی،سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی میڈیا نے عرب صحافیوں کے اسرائیل کے ’دوستی‘ دوسرے کی شدید مذمت کی ہے۔فلسطین میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے صحافیوں کے اسرائیلی وزارت خارجہ کی دعوت پر دورہ اسرائیل کو فلسطینی عوام سخت غم وغصے کے طور دیکھتے ہیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صہیونی ریاست فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پرغاصبانہ تسلط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے طاقت کے وحشیانہ حربے استعمال کررہی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے ابلاغی نمائندوں کا دورہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق غصب کرنے والے مجرموں کیساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی راہ ہموار کرنا ہے۔بیان میں عرب ممالک اور عرب دنیا کے ابلاغی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کی پالیسی کے بجائے مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ اسرائیل ایک سازش کے تحت عرب ممالک کو اپنے دام میں پھنسا کر فلسطینیوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :