امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا عزم

امریکا پاکستان اور افغانستان دونوں سے اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے،ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 6 فروری 2018 20:55

امریکا کا پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا عزم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جاری رہنا ضروری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی حالیہ نیوز بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے بات چیت کے دوران ہم نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر توجہ مرکوز کی اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات جاری رہنا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے استحکام کے لیے امریکا کو پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات جاری رکھنا چاہیے اور اس میں افغانستان کو شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو افغان رہنما کابل حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا رہے تھے انہوں نے اس معاملے کو پاکستان کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ایک سوال کے جواب میں جوہن سلیوان نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف اس بات کی تصدیق کی بلکہ افغان رہنماؤں سے بات کی اور انہیں بتایا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان دونوں سے اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :