ْ اوپن یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن "ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ (ELM) " متعارف کرادیا

منگل 6 فروری 2018 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی شعبے میں لیڈرشپ اور مینجمنٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کے لئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اِن "ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ (ELM) " متعارف کرادیا ہے ۔ ای ایل ایم ایک سالہ تعلیمی پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نئے تعلیمی پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور سمسٹر بہار 2018ء میں اس نئے تعلیمی پروگرام کے داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔

داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔مارچ مقرر کی گئی ہے۔شعبہ ایجوکیشنل پلاننگ پالیسی سٹڈیز اینڈ لیڈرشپ کے مطابق بی اے /بی ایس سی )سیکنڈ ڈویژن(کی اہلیت رکھنے والے امیدوار ای ایل ایم میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔یہ نیا تعلیمی پروگرام سماجی و اقتصادی مسائل سے متعلق مارکیٹ کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے۔گذشتہ تین سال کے دوران یونیورسٹی نے 27نئے تعلیمی پروگرامز متعارف کئے ہیں۔۔۔۔