قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے سیف اللہ برادران اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کاآغا ز کردیا

سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ اور انور سیف اللہ نیب کے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے،، نیب خیبر پختونخوا سیف اللہ خاندان کے سات افراد کے خلاف 34 آف شور کمپنیوں میں تحقیقاتی کررہی ہے

منگل 6 فروری 2018 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا نے سیف اللہ برادران اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کاآغا ز کردیا۔ سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ اور انور سیف اللہ نیب کے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔نیب ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کے خلاف نیب خیبر پختونخوا ایکشن میں آگیا ۔

نیب خیبر پختونخوا نے سیف اللہ برادران اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہے،ترجمان کے مطابق سابق وفاقی وزراء سلیم سیف اللہ اور انور سیف اللہ نیب کے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ تحقیقاتی ٹیم نے سیف اللہ برادران سے انکے آف شور کمپنیوں سے متعلق ابتدائی معلومات حاصل کی ، تحقیقاتی ٹیم نے سیف اللہ برادران کو اثاثہ جات سے متعلق پروفارما بھی حوالے کیا۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق سیف اللہ برادران مقررہ وقت کے اندر اثاثہ جات کی تفصیلات پر مشتمل پروفارما نیب میں جمع کرائینگے۔ نیب خیبر پختونخوا سیف اللہ خاندان کے سات افراد کے خلاف 34 آف شور کمپنیوں میں تحقیقاتی کررہی ہے۔ سلیم سیف اللہ ، انورسیف اللہ کے علاوہ سینیٹر عثمان سیف اللہ اور ہمایون سیف اللہ سے تحقیقات جاری ہے، دیگر ملزمان میں اقبال سیف اللہ، جاوید سیف اللہ اور جہانگیر سیف اللہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :