راولاکوٹ‘یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں گورنمنٹ حسین شہیدڈگری کالج میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاانعقاد

منگل 6 فروری 2018 22:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء)یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں گورنمنٹ حسین شہیدڈگری کالج بیڈمنٹن ہال میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا۔ جس میں بیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ دوشعبوں پرمشتمل تھی ایک ویٹرن شعبہ جبکہ دوسراینگ کھلاڑی شامل تھے۔ویٹرن بیڈمنٹن میں حاجی اعجازحنیف اورشوکت شاہین ،عدنان عارف،نمبردارعزیز،احسان حفیظ،خضراشرف،ڈی ایف اوگردیزی شامل تھے جبکہ ینگ پلیئرزمیں عزیرالطاف،راجہ طاہرممتاز،واجدبشیر،بلال الطاف، حامدسعید،وسیم اسحاق،عامرپری شامل تھے۔

ویٹرن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ حاجی اعجازحنیف ،شوکت شاہین ،عدنان عارف،نبیل نے نمبردارعزیز،احسان حفیظ،خضراشرف،ڈی ایف اوگردیزی سے مقابلہ کیاجن میں حاجی اعجازحنیف ،شوکت شاہین ،عدنان عارف،نبیل ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ینگ پلیئربیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں راجہ طاہرممتاز،عزیرالطاف،وسیم اسحاق،پری نے واجدبشیر،بلال الطاف ،حامدسعید،عامرسے مقابلہ کیاجس میں راجہ طاہرممتاز،عزیرالطاف،وسیم اسحاق،پری نے میچ جیت کرٹورنامن اپنے نام کرلی۔

دونوں ٹورنامنٹس کے اختتام پرانعامات تقسیم کیے گئے ۔ویٹرن کھلاڑیوں کے مہمان خصوی ڈپٹی کمشنرپونچھ راجہ طاہرممتازتھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کوٹرافی پیش کی۔جبکہ ینگ پلیئرزبیڈمنٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرشوکت شاہین تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کومبارک بادپیش کی اورٹرافی سے نوازا۔