یوم یکجہتی کشمیر ،شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا

ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل عابد حسین سمیت فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خون کے عطیات دئیے

منگل 6 فروری 2018 22:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) یوم یکجہتی کشمیر ،شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا ۔ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل عابد حسین سمیت متعدد فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خون کے عطیات دئیے ۔اس موقع پربلڈکیمپ میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف کی ایک بڑی مستعد ٹیم موجودرہی ۔

جو خون کے عطیات دینے والوں کے ضروری ٹیسٹ بھی موقع پر لیتی رہی ۔ڈپٹی کمانڈنٹ کرنل عابد حسین ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعمان بٹ کیمطابق بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ خاص دِن پر ایثار و قربانی کی سوچ کو اُبھارا جائے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خون کے عطیات دینے والوں میں شیخ زید ہسپتال کے حکام بھی شامل ہونگے ۔انتظامیہ کیمطابق بلڈ دونیشن کیمپ کے انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرنل عابد حسین نے گذشتہ سال بھی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سی ایم ایچ میں بلڈ کیمپ لگوایا تھا ۔اور خود بھی خون کا عطیہ دیا تھا ۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون دینے کے بعد کرنل عابدحسین نے کہا کہ پاک فوج ،ریاست جموں و کشمیر کے غیور باشندوں کیلئے ہر حوالے سے ایثار و قربانی کے جذبے رکھتی ہے۔ہمارا اور کشمیریوں کا خون ایک ہے ۔اور سب کا جینا مرنا پاکستان اور پاکستانیت کیلئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :