بِٹ کوائن چھ ہزار ڈالر سے بھی نیچے گر گیا

منگل 6 فروری 2018 22:23

بِٹ کوائن چھ ہزار ڈالر سے بھی نیچے گر گیا
لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) ِبٹ کوائن کی قیمت رواں برس کے دوران نصف سے بھی کم ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق اس کریپٹو کرنسی کی قیمت منگل کو مزید 13 فیصد کمی کے ساتھ چھ ہزار امریکی ڈالرز سے بھی نیچے آ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس دسمبر میں ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ 20 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ برس نومبر کے بعد سے بِٹ کوائن کی یہ قیمت کم ترین قیمت ہے۔

متعلقہ عنوان :