گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کی فعالیت سے اس خطہ میں علم کی شمع روشن ہوگی ، ڈاکٹر محمد سرور

منگل 6 فروری 2018 22:26

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2018ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا کہگومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کی فعالیت سے اس خطہ میں علم کی شمع روشن ہوگی جس کے اثرات یہاں ترقی امن اور خوشحالی کی صورت میں نمودار ہونگے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے لیے دو نئی کوسٹر ایک ہائی روف کو ڈائریکٹر ٹانک کیمپس پروفیسر احسان اللہ دانش کے حوالے کرنے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر رجسٹرار دل نواز خان ،ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان ، انچارج ٹرانسپورٹ عصمت اللہ خان ۔ سابق چیف پراکٹر پروفیسر عزیز جاوید، ٹانک کی معروف سیاسی سماجی شخصیت نواب شفیع اللہ خان کٹی خیل بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے عملہ کے ساتھ ساتھ ٹانک کے طلبہ کو بھی سہولت میسر آئے گی اور انہیں آمد و رفت میں حائل مشکلات بڑی حد تک کم ہوجائیں گیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے ہم ٹیم ورک سے مثالی کام کررہے ہیں ہائیر ایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار اور صوبائی حکومت کا ہمیں تعاون حاصل ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹانک کیمپس کی اراضی کے لیئے قائم کمیٹی کی سفارشات کی تکمیل کے بعد ٹانک کیمپس کی اپنی عمارت کی تعمیر کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :