شریف خاندان کو نیب کیسز میں کلین چٹ دیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 6 فروری 2018 22:36

شریف خاندان کو نیب کیسز میں کلین چٹ دیے جانے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری2018ء) شریف خاندان کو نیب کیسز میں کلین چٹ دیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین کا دعوی ہے کہ وزیر قانونی پنجاب رانا ثناء اللہ نے اپنی پارٹی کے ایک اجلاس کے دوران تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ نیب کے نئے تعینات ہونے والے جج اٹارنی جنرل آف پاکستان کے قریبی عزیز ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ شریف خاندان کو نیب کیسز میں کلین چٹ مل جائے گی۔ نیب جج شریف خاندان کیخلاف تمام کیسز میں انہیں کلین چٹ دے دیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :