لڑکی بن کر مقابلہ حُسن میں شامل ہونے والے لڑکے نے خود ہی اپنا پول کھول دیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 6 فروری 2018 23:41

لڑکی بن کر مقابلہ حُسن میں شامل ہونے والے لڑکے نے خود ہی اپنا پول کھول ..
قازقستان میں ہونے والے مقابلہ حسن میں ایک لڑکے نے  لڑکی  بن کر شرکت کی اور سب کو اپنے ”حسن“ سے متاثر کیا۔ تاہم مقابلے کے آخری مراحل میں پہنچنے کے ساتھ ہی اس نے خود ہی اپنا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق قازقستان میں 22 سالہ ایلی ڈیاگیلونے    مس ورچوئل بننے کے لیے مقابلہ حسن میں لڑکی بن کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایلی ڈیاگیلو کی تصاویر دیکھ کر مقابلہ حسن کے منتظمین سمیت کسی کو بھی اس کے لڑکا ہونے پر شک نہ ہوا تاہم فائنل سے پہلےہی ایلی ڈیاگیلو نے  منتظمین کو بتایا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔


حقیقت معلوم ہونے پر مقابلے کے منتظمین نے اسے مقابلے سے نکال دیا ہے۔
ایلی ڈیاگیلو کو اتنی شہرت مقابلے میں شرکت کر  کے نہ ملتی جو اب مقابلے سے نکل کر میڈیا میں خبروں کی زینت بننے سے مل رہی ہے۔
لڑکی بن کر مقابلہ حُسن میں شامل ہونے والے لڑکے نے خود ہی اپنا پول کھول ..