گوارا موسم خریف کی اہم پھلی دار فصل ہے،زرعی ماہرین

بدھ 7 فروری 2018 16:14

سلانوالی۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گوارا موسم خریف کی اہم پھلی دار فصل ہے، یہ فصل پھلی دار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے نائٹروجن کھاد کی ضرورت نہ صرف خود پوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرنے میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے، ا س کو اگر ہل چلاکر زمین میں دبادیاجائے تو یہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتا ہے اس کی کا شت عام طورپر ریتلے اورکم با رش والے علاقوں میں کی جاتی ہے، اس کی کا شت کیلئے گرم آب و ہوا درکا رہوتی ہے، گوارا کی فصل پانی کی کمی کو کافی دیر تک بر داشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اسکی منظور شدہ اقسا م بی آ ر 90اوربی آر 99کا شت کریں چا رہ کیلئے 20تا 25کلوگرا م اوربیج والی فصل کیلئے 12تا 15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں، گوراے کی فصل چار ے کیلئے اپریل سے جولائی تک کسی بھی وقت کا شت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :