موتیی کی کاشت کرتے وقت پود ے کا فاصلہ 6سی8فٹ ہونا چاہیے، زرعی ماہرین

بدھ 7 فروری 2018 16:15

سلانوالی۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ خوشبودار پھولوں میں سے موتیا کا پھو ل نہا یت دلکش اور قد ر ے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے ، ا س کے سفید خوشبو دا ر پھولوں سے مو تیا کا تیل نکا لا جاتا ہے، موتیا ایک سدابہا ر جھاڑ ی نما پودا ہے ا س کے پتوں کا رنگ گہرا سبز ہو تا ہے ا س کی کلیاں را ت کو بند ہوتی ہیں اورصبح کے وقت پھولوں کی شکل میں کھل جاتی ہیں، موتیا کے پود ے ٹھنڈ ے ،متعد ل اور گرین ہا ئو س میں رکھے جاتے ہیں ،موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاتی ہے جو کہ جڑیں بناتی ہیں، ان کو بہا ر سے موسم گرما تک زمین میں دبادیاجاتا ہے نئے پو د ے رنزر کی مدد سے بھی بنائے جاسکتے ہیں، اس کی کاشت کرتے وقت پود ے کا فاصلہ 6سی8فٹ جبکہ قطار سے قطار کا فاصلہ اڑھائی سے 3فٹ ہوتا ہے ۔