متحدہ عرب امارات میں گاڑی میں آگ ، دوسری گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 7 فروری 2018 17:51

متحدہ عرب امارات میں گاڑی میں آگ ، دوسری گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے ..
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7فروری ۔2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کے ال نخیل کے علاقے میں ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی ، جس نے اپنے پاس کھڑی ایک اور گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل سکا۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ میں سول دفاع کے ایک ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا گاڑی سڑک پر کھڑی تھی کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسنے پاس کھڑی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے سول دفاع ٹیم کو اطلاع کی ، جس پر سول دفاع کی ٹیم نے فوری کاروائی کر کے آگ کو بجایا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔