تہاڑ جیل سے محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گوروکی میتوںکی واپسی کیلئے دستخطی مہم کا آغاز

بدھ 7 فروری 2018 18:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماء جاوید احمد میر کی قیادت میں سرینگر اور بڈگام کے مختلف علاقوں پالہ پورہ، کریش بل، ایچ ایم ٹی، سنگھم میں تہاڑ جیل میںدفن معروف کشمیری رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گوروکی میتوں کی نئی دلی کی کشمیریوں کی واپسی کیلئے ایک دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11فروری 1984کو اور محمد افضل گورو کو9فروری 2013کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر دونوںشہدا کی میتوںکو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ جاوید بابا ، مختار احمداور سجاد احمدبھی جاوید احمد میر کے ہمراہ موجود تھے ۔ اس موقع پرجاوید احمدمیر نے کہاکہ بھارت کو محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی میتوں کو عزت و احترام کے ساتھ تدفین کیلئے انہیں اہلخانہ کے حوالے کرناچاہیے ۔

انہوںنے کہا کشمیری عوام اپنے ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ان دونوں شہداء نے بھارتی تسلط سے کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اورانکی قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا ۔دستخطی مہم میں بڑی تعدا میں لوگوںنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :