مریم نوازنے احتساب عدالت کے 2فروری کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

بدھ 7 فروری 2018 22:22

مریم نوازنے احتساب عدالت کے 2فروری کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے احتساب عدالت کے 2فروری کے حکم نامے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔بدھ کومریم نواز نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

دائر درخواست میں احتساب عدالت ،چیئرمین نیب اوروفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ احتساب عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے بیان ریکارڈ کرانے کے حوالے سے حکم دیا تھا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ کالعدم قراردے ،ہائی کورٹ احتساب عدالت کو حکم دے کہ دو فروری کے فیصلے میں ترمیم کرے ۔رجسٹرار آفس نے مذکورہ درخواست کو وصول کرلیا ہے۔