عاصمہ رانی قتل کیس؛ مزید دو ملزمان گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 7 فروری 2018 23:23

عاصمہ رانی قتل کیس؛ مزید دو ملزمان گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07فروری2018ء ):عاصمہ رانی قتل کیس میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،آلہ قتل بھی برآمد ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ابیٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مزید دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسحلہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ عاصمہ رانی کو قتل میں استعمال کیا گیا۔یاد رہے کہ چند روز پہلے کوہاٹ کی عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر قتل کر دیا گیا تھا اور قتل کا ملزم سعودی عرب فرار ہو گیا تھا اور تا حال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔