وولف مین، جس کے جسم کے 98فیصد حصے پر بال ہیں۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 7 فروری 2018 23:49

وولف مین، جس کے جسم کے 98فیصد حصے پر بال ہیں۔
ایک شخص کے چہرے سمیت ان  کا پورا جسم بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ کئی سالوں تک لوگ انہیں  ان  کے زیادہ بالوں کی وجہ سے تنگ کرتے رہے لیکن اب دنیا میں سب سے زیادہ بالوں والے شخص کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد ا نہیں  کافی فخر محسوس ہوتا ہے۔
سان برنارڈینو، کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے لیری گومیز  کو پیدائشی   طور پر عجیب و غریب بیماری Hypertrichosis لاحق ہے۔

(جاری ہے)

ان کے جسم کا 98 فیصد حصہ بالوں سے ڈھکا ہے، جس کی وجہ سے انہیں وولف مین  بھی کہا جاتا ہے۔ لیری کے خاندان کے کچھ لوگوں کو بھی یہ عجیب و غریب بیماری لاحق ہے۔ اس بیماری کے باعث لیری کو بچپن میں کافی مذاق کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت یہ بیماری دنیا میں 100 افراد کوہی لاحق ہے، لیری جن کا اصل نام وکٹر ہے،  اب شرمندہ ہونے کی بجائے فخریہ انداز میں خود کو دنیا کا سب سے زیادہ بالوں والا انسان کہہ کر پیش کرتے ہیں۔