شعبہ زراعت میں معیاری بیجوں کو اہمیت حاصل ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 8 فروری 2018 14:26

فیصل آباد۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء)ماہرین زراعت و زرعی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت میں معیاری بیجوں کو انتہائی اہمیت حاصل ہے جبکہ گندم ، کپاس ، چاول ، کماد سمیت کسی بھی فصل کیلئے معیاری بیجوں کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی و استعمال کے بغیر زرعی ترقی و خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہٰذا یہ تمام سٹیک ہولڈرز اور متعلقہ اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ زمینداروں ، کاشتکاروں ،کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی یقینی بنائے نیز کاشتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ محکمہ زراعت کے منظور شدہ اقسام کے بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بیجوں کے حوالے سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بھی مزید بہتری لائے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو بھی بیجوں پر تحقیق کے حوالے سے ریسرچ کامئوثر شعبہ قائم کرنا چاہیے تاکہ بیجوں کے معیار اور مقدارسمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے۔