سعودی عرب ، 11 بجے کے بعد ملازمین کو ڈیوٹی پر رکھنا قابل سزا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 8 فروری 2018 17:02

سعودی عرب ، 11 بجے کے بعد ملازمین کو ڈیوٹی پر رکھنا قابل سزا ہے
تبوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء) سعودی عرب کے شہرتبوک میں وزارت محنت و سماجی بہبود کے افسران نے رات 11بجے کے بعد تک ڈیوٹی لینے والے ایک بڑے تجارتی مرکز پر جرمانہ کردیا ہے۔ تجارتی مرکز میں سعودی خواتین بھی ملازم ہیں۔ انکے اوقات کار بڑھانے کو خلاف ورزی شمار کرکے قانونی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودیوں کیلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکی کارکن کی کثیرتعداد کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت محنت ، وزارت تجارت سمیت مختلف ادارو ں کے مشترکہ وفد نے تجارتی مرکز پر چھاپہ مارا تھا ، جس پر انھیں یہ خلاف ورزیاں نظر آئیں اور انہوں نے ان تمام تجاری مراکز کوجرمانے کیے۔