پی ایس او کے لیے تیل سپلائی مکمل طور پر بحال

جمعرات 8 فروری 2018 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے پی ایس او کے لیے تیل سپلائی کا کام مکمل طور پر کھول دیا ہے۔یہ بات آئل کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین بابر اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سپلائی فوری طور پر مکمل طرح سے کھولی جا رہی ہے۔آئل ٹینکرز اوونرز ایسو سی ایشن کے ترجمان اسرار شنواری کے مطابق ناگزیر وجوہات کے سبب سپلائی رات گئے بحال کی گئی ہے۔پی ایس او نے تیل سپلائی کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :