قائد اعظم یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل

جمعرات 8 فروری 2018 18:33

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی ہے۔ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے ایشیا کی 100 بہترین جامعات کی فہرست جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

اس فہرست کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی نے اپنی رینکنگ بہتر بنائی اور ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں شامل ہوگئی۔گزشتہ برس اس یونیورسٹی کا شمار 120 سے 130 کے درمیان تھا جو اب پچاس درجے بہتری کے بعد 79 پر آگئی ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی رواں برس دنیا کی بہترین 500 جامعات میں بھی شامل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :