اسلامی یونیورسٹی میں نماز استسقاء کی ادائیگی

جمعرات 8 فروری 2018 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جمعرات کے روز نماز استسقاء ادا کی گئی۔ امامت صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدرویویش نے کی ۔

(جاری ہے)

نماز استسقاء میں یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی سمیت نائب صدور، ڈینز، ڈائیریکٹر زجنرل ، اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز استسقاء کے بعد صدر جامعہ نے باران رحمت اور ملکی خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔