حکومت طلباء یونین پر پابندی ختم کر کے طلبہ یونین کے الیکشن کروائے ‘طلباء یونین کے مطالبات کو نہ پورا کیا گیاتو تمام تعلیمی ادارے بند کردینگے ‘حکومت کو چاہیے کے جنرل الیکشن سے پہلے طلباء یونین کے الیکشن کا انعقاد کروا کر طلباء پر ظلم کو ختم کرے

انجمن طلباء اسلام کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری اویس رشید مصطفائی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 8 فروری 2018 20:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2018ء) انجمن طلباء اسلام کشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری اویس رشید مصطفائی نے کہا ہے کہ حکومت طلباء یونین پر پابندی فل فور ختم کر کے طلبہ یونین کے الیکشن کروائے ‘طلباء یونین کے مطالبات کو نہ پورا کیا گیاتو آ زادکشمیر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے جا ئینگے ‘حکومت کو چاہیے کے جنرل الیکشن سے پہلے طلباء یونین کے الیکشن کا انعقاد کروا کر طلباء پر ہونے والے ظلم کو ختم کریں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طلباء حقوق کی بحالی کے لیے انجمن طلباء اسلام نے عدالت سے رجوع کیا ہے جبکہ جموں و کشمیر انجمن طلباء اسلام کشمیر میں حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کروائے گی انہوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام 8،9فروری کو آل پاکستان و آزاد کشمیر طلباء یونین کے حوالے سے تمام جامعات اور کالجز میں ریفرنڈم کروائے گی۔ انجمن طلباء اسلام نے گورنمنٹ آف پاکستان کو 20نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے جس میں طلباء یونین کی بحالی، یکساں نظام تعلیم و نصاب، چیئر مین HECکی میرٹ پر تعیناتی ، تعلیمی بجٹ میں اضافہ ،تعلیم کے حوالے سے 18ترمیم پر عمل درآمد ، امن و یکجہتی اور اسلام کی انسان دوستی کو نصاب کاحصہ شامل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :