سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے

جمعرات 8 فروری 2018 22:49

سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث پاکستانیوں کے سرقلم ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔

(جاری ہے)

مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جبکہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔

سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کییگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :