صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی بھوک ہڑتالی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

جمعرات 8 فروری 2018 23:02

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی بھوک ہڑتالی پولیس اہلکاروں ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے جمعرات کو پر یس کلب کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر ان کے ہمراہ رہے اور ان کے مسائل سنے۔ بھوک ہڑتالیوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا اور کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روزگار دیا ہے اور ان کے ساتھ بھی بھرپور حق وانصاف کے ساتھ چھان بین کے بعد میرٹ پر روزگار فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو یہ معاملہ حق و انصاف پر حل کرنے کی ہدایات دی ہیں، یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ پولیس اہلکاروں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت سے امیدیں وابستہ ہیں اور وہ ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوششیں بروئے کار لاکر عملی قدم اٹھائے گی۔

متعلقہ عنوان :