عالمی مارکیٹ میں خام تیل رواں سال کی کم ترین سطح پر، 61سینٹس کمی کے ساتھ 60.54 ڈالر فی بیرل پرآگیا

سونے کی قیمتوں میں اضافہ،40 سینٹس اضافے کے بعدقیمت 1319 ڈالر فی اونس پر جاپہنچی

جمعہ 9 فروری 2018 11:40

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل رواں سال کی کم ترین سطح پر آگیا‘ خام تیل 61سینٹس کمی کے بعد 60.54 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا‘ تین روز میں خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 89 سینٹس فی بیرل کمی آچکی ہے‘ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں سونا 40 سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ سونا چالیس سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں رواں سال کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ خام تیل عالمی مارکیٹ میں 61 سینٹس سستا ہو کر 60.54 ڈالر فی بیرل پر آگیا تین روز میں خام تیل کی قیمت میں 2ڈالر 89 سینٹس فی بیرل سستا ہوچکا ہے۔ لندن برینٹ خام تیل بھی پچاس سینٹس کمی کے بعد 64 ڈالر 39 سینٹس فی بیرل پر آگیا۔ تین روز میں لندن برینٹ خام تیل دو ڈالر پچپن سینٹس سستا ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا چالیس سینٹس اضافے کے بعد 1319 ڈالر فی اونس کی قیمت پر پہنچ گیاہے۔

متعلقہ عنوان :